Advertisement
Advertisement
Advertisement

سر سبز سندھ اور سر سبز پاکستان ہمارا خواب ہے، مرتضٰی وہاب

Now Reading:

سر سبز سندھ اور سر سبز پاکستان ہمارا خواب ہے، مرتضٰی وہاب
کراچی کی بہتری کیلئے کام کرتے رہیں گے، میئرکراچی

کراچی کی بہتری کیلئے کام کرتے رہیں گے، میئرکراچی

ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ سر سبز سندھ اور سر سبز پاکستان ہمارا خواب ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت و مشیر ماحولیات بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے حالیہ گرمی کی شدید لہر سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ اس قیامت خیز گرمی کا علاج صرف اور صرف شجر کاری ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ کاش کئی سال پہلے ہم درخت لگاتے تو ہمیں اس گرمی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تغیرات سے نمٹنا چاہتے ہیں تو فی الفور درخت لگائیں۔

مرتضٰی وہاب نے یہ بھی کہا کہ گرمی کی شدت سے بچنے کے لئے آج ہی سے درخت لگانا شروع کریں،  سرسبز کراچی ، سر سبز سندھ اور سر سبز پاکستان ہمارا خواب ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ عوام سے گزارش ہے کہ شجر کاری میں حکومت کا ساتھ دیں، حکومت شجر کاری کرتی ہے تو لوگ درخت توڑ دیتے ہیں۔

Advertisement

مرتضٰی وہاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ درختوں کی حفاظت ہمارا قومی فریضہ ہے، ہمارے دین میں بھی درخت لگانے کو صدقہ جاریہ قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت و مشیر ماحولیات بیرسٹر مرتضٰی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ شجر کاری میں حکومت کے ساتھ ساتھ خود بھی درخت لگائیں، سندھ کی آبادی 5 کروڑ ہے اگر ہر فرد درخت لگائے تو سندھ سرسبز ہوجائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر