
وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ن لیگ کے دورمیں صرف شریف خاندان کےاکاؤنٹس میں گروتھ ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم اب اکٹھی ہو کر جیل میں ہی جائے گی۔
فرخ حبیب نے کہا کہ نوازشریف کے گھر میں کون گیا تھا ،سی سی ٹی وی سے دیکھ سکتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کو مسئلہ ہے تو لندن پولیس کو کارروائی کی درخواست دے سکتے ہیں۔
وزیرمملکت برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے تباہی کے دہانے پر پہنچی معیشت کو سہارا دیا ہے جبکہ ماضی کی ترقی مانگے تانگے کے قرض پر منحصر تھی اور مانگے تانگے کی ترقی زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ کے دور میں برآمدات بڑھنے کے بجائے کم ہو رہی تھیں اور ن لیگ کے دور کا ماڈل سرخی پاؤڈر تھا، اصل حالت خراب تھی۔
وزیرمملکت برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ گزشتہ دور میں گروتھ جعلی اکاؤنٹ اور نوازشریف کی منی لانڈرنگ میں تھی۔
فرخ حبیب نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں 7.5 ارب ڈالر کا قرض لیا گیا تھا جبکہ گزشتہ ادوار میں برآمدات بڑھنے کے بجائے کم ہوئی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے معیشت کو درست سمت میں ڈالا ہے اور ہمارا ہدف پاکستان کی برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔
وزیرمملکت برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک میں جدید مشینری کے آنے سے برآمدات میں اضافہ ہو گا۔
فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم نے ملک میں ڈیم بنانے کا بیڑا اٹھا لیا ہے، ڈیم نہ بنانے پر ماضی کے حکمران عوام کے مجرم ہیں۔
وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو قوم کی فکر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News