Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت ہر شعبے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، شہازشریف

Now Reading:

حکومت ہر شعبے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، شہازشریف
شہباز شریف

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ہر شعبے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، جس میں اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق عشائیے میں شہبازشریف نے پی پی،اےاین پی کو پی ڈی ایم میں دوبارہ شمولیت کی دعوت دی جس پر دونوں جماعتوں نے حتمی جواب کے لئے شہباز شریف سے وقت مانگ لیا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت احتساب کےنام پرسیاسی انتقام لے رہی ہے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ ملک کی معاشی واقتصادی صورتحال اچھی نہیں، ملکی مفاد کی خاطر موجودہ حکومت کے خلاف ملکر چلنا ضروری ہے۔

Advertisement

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مزید کہا کہ بجٹ سیشن میں حکومت کوٹف ٹائم دیاجانا چاہیے، بجٹ میں عوام کو بہت زیادہ مشکلات کاسامنا کرنا ہوگا۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اپوزیشن کو حکومتی ناکامیوں کواجاگر کرناچاہیے، موجودہ حکومت کو گھر بھیجنےکیلئے اپوزیشن ایک ہو۔

عشائیے میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف، شیری رحمان شریک ہوئیں جبکہ اپوزیشن لیڈر کے عشائیے میں امیر حیدر ہوتی، مولانا اسعد محمود، علامہ ساجد میر، محسن داوڑ اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر