
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں آپریشن کے لئے فوج اور رینجرز کو لگایا جائے کیونکہ سندھ پولیس پیپلزپارٹی پولیس بن چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے اور ان سب کے ذمہ دار وزیر اعلیٰ سندھ ہیں۔
حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے پاس 13 سالوں میں سات ہزار 780 روپے وفاق سے آئے ہیں اور سندھ حکومت نے صرف 16 سو ارب روپے خرچ کئے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ 13 سال میں سندھ حکومت نے ایک بس نہیں دی لیکن اب وفاقی حکومت گرین لائن منصوبہ لیکر آئی ہے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے پانی کی فراہمی کا منصوبہ جاری ہے اس پر واپڈا کام کررہا ہے جبکہ سندھ حکومت نے ایک بوند پانی کراچی کو نہیں دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے سندھ میں نادرا کے دفاتر قائم کئے جارہے ہیں، تین اضلاع میں تھری جی فور جی سروس شروع کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News