پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویزاشرف کا کہنا ہےکہ ہم عوامی لوگ ہیں ہمیشہ عوام کی طاقت سےآتےہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوامی مفاد کیلئےحکومت کا ساتھ دینےکوتیارہیں، پی ڈی ایم کی تشکیل پیپلزپارٹی کی وجہ سےہوئی۔
انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کےکچھ دوست چاہتے تھےکہ استعفے دے کرگھرجانا چاہیے، دوٹوک الفاظ میں کہا پیپلزپارٹی نےکبھی استعفےنہیں دیئے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہاکہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ تمام معاملات پارلیمنٹ کےاندرآئیں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کوسپورٹ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
