Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

منمن دت عرف ببیتا بھابھی کے خلاف مقدمات درج

Now Reading:

منمن دت عرف ببیتا بھابھی کے خلاف مقدمات درج

بھارت کے ایک مزحیہ ڈرامہ سیریل میں کام کرنے منمن دت نامی اداکارہ جنہیں ببیتا بھابھی کے بولڈ کردار سے جانا جاتا ہے، ان کے خلاف مقدمات دائر کردیئے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ببیتا بھابھی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کے خلاف نچلی ذات کے ہندوؤں کے خلاف بات کرنے پر مقدمہ دائر کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل اداکارہ کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں یہ کہتی نظر آئی کہ وہ اچھی طرح سے میک اپ کرکے خوبصورت نظر آنا چاہتی ہیں، وہ کسی ’بھنگی‘ کی طرح نظر نہیں آنا چاہتی۔

ببیتا بھابھی کی جانب سے لفظ ’بھنگی‘ استعمال کیے جانے پر نچلی ذات کے ہندوؤں نے اعتراض کرتے ہوئے اسے اپنی توہین قرار دیا تھا اور ان کے خلاف سوشل میڈٰیا پر بھی مہم شروع ہوگئی تھی۔

لوگوں کی جانب سے تنقید کیے جانے کے بعد اگرچہ اداکارہ نے ویڈیو ڈیلیٹ کرتے ہوئے معافی بھی مانگی تھی، تاہم اس کے باوجود ان کے خلاف ذات پات پر بات کرنے کی دفعات کے تحت مقدمات دائر کروادیے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کترینہ کیف نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی؟
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
گزشتہ ایک سال سے لاپتہ معروف ماڈل و اداکارہ کی لاش برآمد
اداکارہ نور بخاری نے مریم نواز کے حُسن کی تعریف کردی
مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سرخیوں میں؛ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار
ودیا بالن کا خود سے متعلق حیران کُن انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر