Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا نے دوحہ سے امریکی فوجی اڈا ساؤتھ کیرولینا منتقل کردیا

Now Reading:

امریکا نے دوحہ سے امریکی فوجی اڈا ساؤتھ کیرولینا منتقل کردیا
US temporarily moves Middle East command amid Iran tension

امریکا نے قطر میں قائم اپنا ایک بڑا فوجی اڈا ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور ممکنہ فوجی محاذ آرائی کے پیش نظر دوحہ سے جنوبی کیرولینا منتقل کردیا ہے۔

 عرب  میڈیا  کے مطابق   ایران کے ساتھ جاری تناؤ اور خطے میں ممکنہ تنازع کے نتیجے میں امریکا نے قطر میں قائم فوجی العُدید ایئربیس پرموجود سامان 7000 کلو میٹر دور جنوبی کیرولینا منتقل کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز تک امریکی فضائیہ کے 300 طیارے شام ، افغانستان اور خلیج جیسے کلیدی علاقوں میں پرواز کر رہے تھے لیکن قطر کے ‘العدید’ سے جنگی آلات اور طیارے ساؤتھ کیرولینا منتقل کرنے کے بعد اس ایئربیس پرمشترکہ فضائی آپریشن کمانڈ سینٹر کی سیکڑوں نشستیں خالی ہوگئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دوحہ میں قائم امریکی فوجی اڈے کو ساؤتھ کیرولینا ایئر فورس کے اڈے سے 7 ہزار کلو میٹر دور سے کنٹرول کیا جا رہا تھا۔

واضح  رہے کہ  العدید فوجی اڈا پچھلے 13 سال سے مشرق وسطیٰ میں امریکا کا ایک بڑا فوجی مرکز تھا جہاں پرموجود لڑاکا جیٹ ، بمبار طیارے ، ڈرون اور امریکی فضائیہ کے دیگر بھاری ہتھیار شمال مشرقی افریقا سے مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا تک آپریشنز میں استعمال کیے جاتے رہے ہیں۔

Advertisement

واضح  رہے کہ 14  ستمبر کو  سعودی  عرب کے تیل تنصیبات  پر حملوں  کے بعد  سے  امریکا  اور ایران کے درمیان  مزید تناو بڑھ گیا ہے ۔   دونوں  جانب سے   پابندیوں اور سخت ردعمل  کے  بیانات کا سلسلہ جاری  ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
غزہ جنگ میں اسرائیل نے 2 سال میں 1152 فوجی گنوا دیے، رپورٹ جاری
فلوٹیلا کے مزید 171 ارکان بشمول گریٹا تھنبرگ اسرائیل سے بے دخل، مشتاق احمد تاحال زیر حراست
نیدرلینڈ، لاکھوں افراد کا فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ، 30 فیصد آبادی سڑکوں پر نکل آئی
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
جلد معلوم ہوجائے گا کہ حماس سنجیدہ ہے یا نہیں، امریکی وزیرخارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر