Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان چین اقتصادی راہداری دنیا کیلئے ایک مثال ہے، صدر مملکت

Now Reading:

پاکستان چین اقتصادی راہداری دنیا کیلئے ایک مثال ہے، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری دنیا کیلئے ایک مثال ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی تعاون تنظیم کی پارلیمانی اسمبلی کی دوسری جنرل کانفرنس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمانی وفود کا خیر مقدم کرتے ہیں، ای سی او  سے میرا تعلق پرانا ہے۔ یہ ممالک خطے میں روابط اور تعاون بڑھانے میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کے درمیان اشتراک وقت کی ضرورت ہے، گزشتہ کئی دہائیوں سے مسلم ممالک نے بہت قربانیاں دی ہیں، دنیا کو اس وقت اس لیڈرشپ کی ضرورت ہے جو انسانیت کو اہمیت دے تاکہ اخلاقیات اور انسانیت مسلم معاشرے کی بنیاد بنیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ آج ہم کمزور ہیں اس لیے دنیا اور طاقت ور ممالک ہماری بات سنتے تک نہیں ہیں، ہم نے دہشتگردی کا سامنا کیا، فلسطین اور کشمیر کی آزادی کی تحریکوں کو دہشتگردی کا نام دیکر دبا دیا گیا ہے، آج ہم میں عدم برداشت اور انتہا پسندی بڑھ رہی  ہے اور یہ قوموں کی ترقی میں رکاوٹ ہوتی ہیں۔

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کورونا وائرس سے پاکستان کامیابی سے نمٹا ہے، ہمارے وزیر اعظم نے لاک ڈاؤن کی بجائے احتیاط کو ترجیح دی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر