Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز ہے، ملیحہ لودھی

Now Reading:

ملک کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز ہے، ملیحہ لودھی
Maliha Lodhi

چار سال تک اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب رہنے والی ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ ملک کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز ہے، 4 سال خدمت کا موقع ملنے پر شکر گزار ہوں۔

ایک بیان میں ملیحہ لودھی نے نئے تعینات ہونے والے مندوب منیر اکرم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہم عالمی فورم پر پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز ہے۔

ملیحہ لودھی کا مزید کہنا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورے کے لیے جو تعریف ملی اس پر خوشی ہے، خواہش تھی کہ وزیراعظم کے کامیاب دورے پر سفارتکاری کی میعاد ختم کرتی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈی جی یو این خلیل احمد ہاشمی کو جنیوا میں مستقل نمائندہ مقرر کیا گیا ہے، پیانگ یانگ میں ناظم الامور سید سجاد حیدر کو کویت میں سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر فیصل کے مطابق ٹورنٹو میں قونصل جنرل عمران صدیقی کو ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمشنر مقرر کیا گیا ہے، ایڈیشنل سیکریٹری محمد اعجاز ہنگری میں پاکستان کے سفیر ہوں گے۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عبدالحمید کو پاکستانی سفارتخانے ٹورنٹو میں قونصل جنرل تعینات کیا گیا ہے، ابرار ہاشمی کو ہیوسٹن میں قونصل جنرل تعینات کردیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ محمد سعد خٹک سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمشنر ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم  نے وزارت خارجہ میں تقرر و تبادلوں کی منظوری دی جس کے مطابق ملیحہ لودھی کی جگہ سینئر سفارتکار منیر اکرم کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کیا گیا ہے۔

ملیحہ لودھی کو فروری 2015ء میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب مقرر کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے وفاق میں حکومت کے تبادلے کے باوجود اپنی خدمات جاری رکھیں جبکہ دوسری جا نب منیر اکرم اس سے قبل 2002ء سے 2008ء کے دوران چھ سال تک اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے تعینات رہ چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر