وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ قومی زبان ہمارا فخر ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وزرا اور سرکاری افسران کو ہدایات جاری کی جائے گی کہ اپنا پیغام اور تقاریر اپنی قومی زبان میں عوام تک پہنچائیں۔
وزرا اور سرکاری افسران کو بھی ہدایات جاری کی جائیں گی کہ اپنا پیغام تقاریر اپنی قومی زبان میں عوام تک پہنچائیں۔ ہماری عوام کی زیادہ تعداد انگریزی زبان نہیں سمجھتی۔عوام کی توہین مت کریں۔ وزیراعظم چاہتے ہیں جب بھی کوئی عوام سے جڑا پیغام یا تقاریر ہوں وہ ہماری قومی زبان اردو میں ہوں https://t.co/BxgA6dVodk pic.twitter.com/sMun3Rycrq
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 5, 2021
انہوں نے کہا کہ ہماری عوام کی زیادہ تعداد انگریزی زبان نہیں سمجھتی، عوام کی توہین مت کریں۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں جب بھی کوئی عوام سے جڑا پیغام یا تقاریر ہوں وہ ہماری قومی زبان اردو میں ہوں۔
انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ جب دوسرے ممالک اپنی اپنی قومی زبان استعمال کرتے ہیں تو ہم کیوں نہیں؟
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے احکامات دیے ہیں کہ ایسے تمام پروگرامز ،تقاریب ،کانفرنس اور ایونٹ جو وزیراعظم کے لئے مرتب اور منعقد کیے جائیں گے، وہ آج کے بعد قومی زبان اردو میں مرتب کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News