Advertisement
Advertisement
Advertisement

میرا بچہ الرٹ، خصوصی اپلیکیشن بنانے کا حکم

Now Reading:

میرا بچہ الرٹ، خصوصی اپلیکیشن بنانے کا حکم

ملک میں بچوں کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئےمیرا بچہ الرٹ، کے نام سے خصوصی اپلیکیشن بنانے کا حکم جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میرا بچہ الرٹ، اپلیکیشن دو ہفتوں میں تیار کر لی جائے گی جس کی مدد سے کسی بھی بچے کی گمشدگی کی صورت میں اپیلیکیشن پرتمام تفصیلات صوبوں کے آئی جیز اور دیگر سینئر افسران تک فوری طور پر پہنچ جائیں گی۔

میرا بچہ الرٹ، پاکستان سٹیزن پورٹل سے منسلک ہوگا جو کسی بھی واقعے میں بچے کی برآمدگی اور کیس پر پیش رفت پر نظر رکھی جا ئے گی۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ غیر اخلاقی اورناخوشگوار واقعات کے کیس کی تحقیقات میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، اس کامیابی کے نتیجے میں ایسے مکروہ فعل میں ملوث دیگر ملزمان تک پہنچنے میں مدد ملے گی اور والدین کی جانب سے بچوں سے متعلقہ کئی ناخوش گوار واقعات کو معاشرتی و دیگر وجوہات کی بنا پر سامنے نہیں لایا جاتا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت وہ تمام اقدامات اٹھائے گی جس سے معصوم بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے گا اور ایسے مکروہ اور بھیانک جرائم میں ملوث افراد کو سخت ترین سزائیں دلوائی جا سکیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر