Advertisement
Advertisement
Advertisement

پانی کی قلت سے زرعی شعبے کو نقصان ہوگا، نثارکھوڑو

Now Reading:

پانی کی قلت سے زرعی شعبے کو نقصان ہوگا، نثارکھوڑو

صوبائی مشیر و پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پانی کی قلت سے زرعی شعبے کو نقصان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی مشیر و پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پانی کی قلت ہے ، اس پر پیپلز پارٹی نے صوبے کے مختلف اضلاع میں سخت احتجاج کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانی کی قلت سے کپاس سمیت دیگر فصلوں پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ، کپاس کی پیداوار کم ہونے سے حکومت بیرون ملک سے کپاس درآمد کرنے پر مجبور ہوگی۔

صوبائی مشیر و پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نے کہا کہ تونسہ اور دیگر کینالوں سے پانی چوری کیا جارہا ہے ، تونسہ پنجند کینال میں ایک لاکھ کیوسک سے زیادہ پانی بہایا جارہا ہے اور اس چوری سے گڈو بیراج پر کم پانی پہنچ رہاہے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد بڑھ چکی ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ ہونا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ  ارسا تعصب کے باعث سندھ کو کم پانی دے رہا ہے جبکہ معاہدے کے تحت جب تک سندھ راضی نہ ہو اس وقت تک ٹی پی لنک کینال نہیں بہایا جاسکتا۔

صوبائی مشیر و پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نے کہا کہ سندھ حکومت اور سندھ کے عوام منصفانہ طور پر پانی کی تقسیم چاہتے ہیں ، تربیلا میں پانی کی آمد زیادہ ہے تو سندھ کوپانی کیوں نہیں ملا؟

نثار کھوڑو نے کہا کہ پانی کی شدید قلت سے ٹھٹھہ میں زرعی شعبے کو شدید   نقصان پہنچا ہے ، کوٹری سے نیچے 5 ہزار کیوسک پانی بہانا لازمی ہے لیکن کوٹری کے پاس صرف 200 کیوسک پانی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 15 جون تک سندھ کا پانی بہال کیا جائے ورنہ سخت احتجاج ہوگا اور ارسا کے چیرمین کو فوری ہٹایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر