Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ترقیاتی کام ہوں تو خوشی ہوتی ہے، مرادعلی شاہ

Now Reading:

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ترقیاتی کام ہوں تو خوشی ہوتی ہے، مرادعلی شاہ
مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ترقیاتی کام ہوں تو خوشی ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ایک سال میں ایک ہی این ای سی کی میٹنگ ہوئی  ہے جبکہ سال میں دو بار اجلاس بلانا آئینی تقاضہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نے 4 این ای سی کی میٹنگ بلانے کا وعدہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بجٹ میں سندھ کے لئے کم اسکیمیں رکھی گئی ہیں ،سپریم کورٹ کا بھی اس حوالے سے واضح حکم ہے۔

Advertisement

مراد علی شاہ نے کہا کہ احتجاج کم بجٹ رکھنے پر ہے ،سندھ کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے مجھے روک کر کہا آپ بہت بولتے ہیں،آپ سنیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ کے 7 ارب سے بڑھا کر 15 ارب کر دیے ہیں ،بجٹ کے حوالے سے اختلافی نوٹ کل جمع کروائیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پنجاب میں 94 ارب اور سندھ کی 65 ارب کی اسکیموں کو شامل کیا گیا ،احتجاج کیا گیا ہے کہ پنجاب کو کونسی ترقیاتی اسکیمیں دے رہے ہیں اور ہمیں کونسی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 9.7  ارب کی سکیموں پر صرف 500 ملین خرچ ہوئے ہیں ،ایک ہی جگہ پر دومختلف طرز کی اسکیمیں شامل کرنے سے کرپشن ہو گی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ایم این اے  اور ایم پی اے کے کہنے پر اسکیموں کو شامل نہ کیا جائے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ اس سال پنجاب کو 12 سے 13 نئی اسکیمیں دی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر