
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسری لنکا کی ٹیم پر 1-0کی برتری حاصل ہےجبکہ پہلا میچ جمعہ کو ہونا تھا جو بارش کے با عث منسوخ کر دیا گیا تھا۔
مہمان سری لنکن ون ڈے ٹیم کی قیادت لاہیرو تھریمانے سرانجام دیں گے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے۔
میچ کے موقع پرکراچی اسٹیڈیم کے اندر اورچا روں اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ پولیس کے مختلف یونٹس کے 12 ہزار 172 افسران و اہلکار اسٹیڈیم کے اطراف تعینات کر دیے گئے ہیں ،اس کے علاوہ ایسٹ اور ساوتھ زون سے 10 ہزار 820 افسران و اہلکار کی نفری سیکیورٹی پر معمور ہے، میچ کے دوران دو ہزار ٹریفک پولیس افسران و اہلکار بھی فرائض انجام دے رہے ہیں، نیشنل اسٹیڈیم، کارساز اور اطراف کے علاوہ ٹیم کے ہمراہ پاک فوج کی نفری بھی ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آخری ون ڈے کےبعد ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے لاہور روانہ ہونگی، جہاں پانچ، سات اور نو اکتوبر کو میچز شیڈول ہیں۔
کراچی کے بعد لاہور میں بھی انٹرنیشنل کرکٹ کا میدان سجنے کو ہے، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان5 اکتوبر سے شروع ہونے والی 3 ٹوئنٹی 20میچز پر مشتمل سیریز کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
نشتر اسپورٹس کمپلیکس کے علاقے کو بدھ سے عوام کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا، علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز بھی اسی روز ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News