Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقبوضہ کشمیر بھارت کے لیے ویتنام ثابت ہوگا،سابق بھارتی چیف جسٹس

Now Reading:

مقبوضہ کشمیر بھارت کے لیے ویتنام ثابت ہوگا،سابق بھارتی چیف جسٹس
Indian Ex Cheif Justice on Kashmir

بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکھنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ مودی سرکار کی متعصبانہ پالیسیوں کے باعث مقبوضہ کشمیر بھارت کے لیے ویتنام ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطا بق بین الاقوامی میگزین ’دی ویک‘ میں شائع ہونے والے  ایک آرٹیکل میں بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکھنڈے کاٹجو نے لکھا کہ مودی سرکار نے مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بڑے پیمانے پر گوریلا وار کا بیج بویا ہے جس کے باعث مقبوضہ کشمیر بھارت کے لیے ویتنام جنگ کے مترادف ثابت ہوگی۔

بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکھنڈے کاٹجو نے مزید لکھا ہے کہ جو لوگ آج مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اپنی فتح کے شادیانے بجا رہے ہیں، وہ جلد ہی وادی سے بڑے پیمانے پر لاشیں آتی دیکھیں گے۔ با لکل ویسے ہی جیسے امریکا میں ویتنام سے امریکیوں کی لاشیں آئی تھیں۔

انھو ں نے مزید کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر کوئی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سچ بولے، آج کے دور میں انٹرنیٹ اور موبائل ضرورت بن گئی ہے اور ہم سوچ نہیں سکتے کہ دو ماہ سے محروم کشمیریوں پر کیا بیت رہی ہوگی؟ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹایا گیا تو عوامی مظاہرے پھوٹ پڑیں گے اور اگر کرفیو نہ اٹھایا گیا تو کشمیریوں کا غم و غصہ آتش فشاں کی طرح پھٹ پڑے گا۔

بھارتی جج نے مودی سرکار پر واضح کر تے ہوئے کہاکہ مقبوضہ وادی بھارتی حکومت کے لیے ایک ایسی ہڈی بن جائے گی جو نہ اُگلی جائے گی اور نہ نگلی جائے گی، ایک فوج دوسرے ملک کی فوج کا تو مقابلہ کرسکتی ہے مگر عوام کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔ بی جے پی سرکار کے اقدام سے وادی کے لوگوں میں بھارت سے نفرت پہلے سے مزید بڑھ گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترک صدر طیب اردوان کا غزہ جنگ بندی معاہدے پر بڑا بیان سامنے آ گیا
یرغمالیوں کی رہائی ممکنہ طور پر پیر سے شروع ہوسکتی ہے ، وائٹ ہاؤس حکام
بھارت میں مذہبی جبر، عیسائی دعاؤں پر کریک ڈاؤن، امریکی شہری گرفتار
حماس رہنما نے غزہ امن معاہدے کی تفصیلات جاری کردیں
نوبیل امن انعام 2025: کیا ڈونلڈ ٹرمپ واقعی اہل ہیں؟  8 جنگوں میں امن کے دعووں کی حقیقت
بھارتی فوج نے تلنگانہ میں مسلمانوں سے تدفین کا حق بھی چھین لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر