Advertisement
Advertisement
Advertisement

متاثرہ خاندان کا قصورمسلمان ہونا تھا،شاہ محمود قریشی

Now Reading:

متاثرہ خاندان کا قصورمسلمان ہونا تھا،شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ متاثرہ خاندان کا قصورمسلمان ہونا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ کینیڈین وزیراعظم نےواضح موقف اپنایا ہے، کینیڈین وزیراعظم کاوہی موقف ہےجو پاکستان کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بقول کینیڈین وزیراعظم ایسےواقعات کاتدارک کرنا ہوگا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ مغرب میں مسلمانوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے،نیدرلینڈزمیں گستاخانہ خاکوں سے پوری امت مسلمہ دکھی ہوئی ، فرانس میں جو کچھ ہواوہ سب کے سامنے ہے ، ایسے واقعات کیخلاف اکیلے پاکستان کی آوازموثرنہیں ہوگی۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ اسلاموفوبیا پرقابونہ پایا توحالات خراب ہوسکتے ہیں ، مسلم امہ کویک زبان ہوکراسلاموفوبیا پرآوازاٹھانا ہوگی ، وزیراعظم نے کہامسلم امہ کواسلاموفوبیا پریکجا کیا جائے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ یورپ میں بےگناہ افرادپرحملے بڑھ رہے ہیں ، کینیڈا میں مسلمان خاندان کوجان بوجھ کرنشانہ بنایا گیا ، کینیڈا میں نشانہ بننے والی فیملی کاتعلق لاہورسے ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ اسلاموفوبیا سے متعلق ہرفورم پرآواز اٹھا رہے ہیں ، معاشرے کی تقسیم کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر