Advertisement
Advertisement
Advertisement

ن لیگ بجٹ کےمعاملےپرمشاورت کررہی ہے،مریم نواز

Now Reading:

ن لیگ بجٹ کےمعاملےپرمشاورت کررہی ہے،مریم نواز

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ بجٹ کےمعاملےپرمشاورت کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے کوئی مقابلہ نہیں ، وہ میرا ہدف نہیں ، شہباز شریف بجٹ  سے متعلق حکمت عملی جلد سامنےلائیں گے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر نے کہا کہ ن لیگ  پسے ہوئے طبقے کی آواز بنے گی ، ن لیگ نے بجٹ  سیمینار میں حکومت کو بےنقاب کیا ، استعفوں کا فائدہ تب ہوتا جب سب ملکر دیتے ، پی  ڈی  ایم  تقسیم  ہو کر استعفے دیتی تو فائدے کے بجائے نقصان ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ نااہلی ،نالائقی اورکرپشن عروج پر ہے ، حکومت نے کارکردگی  نہ  دکھائی تو اسکی قیمت  ادا کرنی ہوگی ، حکومت کارکردگی کے بغیر کب  تک کام کرتی  رہے گی؟

مریم نواز نے کہا کہ حکومت کی ترجیح نوازشریف  اور اپوزیشن  ہے ، ہماری اطلاعات ہیں امریکا کوائیر بیسز دیے جا چکے ہیں ،   حکومت نے ڈیل سے متعلق میڈیا پرچلنے والی خبروں کی تردید نہیں کی ، عوام کا حق ہے بتایا جائے ڈوبتی کشتی بچانے کیلئے کون سی ڈیل کی۔

Advertisement

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر نے کہا کہ حکومت نے ملکی سلامتی کوتباہ کردیا ، اس حکومت میں جتنے ٹرین حادثات ہوئے وہ نااہلی کا نتیجہ ہیں ، بےحسی کی انتہا ہے حکومت اپنی غلطی بھی قبول نہیں کررہی ، عوام کونااہل اورنالائق حکومت سےنجات چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر