Advertisement
Advertisement
Advertisement

تمام وفاقی وزارتیں اور صوبائی حکومتیں سرمایہ کاری کو فروغ دیں، وزیراعظم

Now Reading:

تمام وفاقی وزارتیں اور صوبائی حکومتیں سرمایہ کاری کو فروغ دیں، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تمام وفاقی وزارتیں اور صوبائی حکومتیں سرمایہ کاری کو فروغ دیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سرمایہ کاری اور کاروبار میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ نے سرمایہ کاری اور کاروبار میں رکاوٹوں کو ختم کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو کاروبار کرنے کے لیے آسانیاں فراہم کی جائیں۔

عمران خان نے کہا کہ اس وقت ملک معاشی لحاظ سے استحکام کی طرف جا رہا ہے، اس استحکام کو برقرار رکھنے اور تیز تر معاشی ترقی کے لیے سرمایہ کاری اہم ترین جزو ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ تمام وفاقی وزارتیں اور صوبائی حکومتیں سرمایہ کاری کو فروغ دیں اور اس ضمن میں طے شدہ اہداف بروقت مکمل کریں۔

Advertisement

اجلاس میں معاونین خصوصی ڈاکٹر معید یوسف، ڈاکٹر شہباز گل، متعلقہ وزارتوں کے سیکریٹریز ، چیرمین نیپرا، چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز بذریعہ ویڈیولنک اور دیگر افسران نے شریک کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر