Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کا مستقبل ذراعت سے وابستہ ہے، وزیراعظم

Now Reading:

ملک کا مستقبل ذراعت سے وابستہ ہے، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا فوکس کسان ہے، ملک کا مستقبل ذراعت سے وابستہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی ارکان کو بجٹ تجاویز پر بریفنگ دی گئی اور وزیرخزانہ شوکت ترین نے بجٹ پر ارکان کو بریفنگ دی اور اعتماد میں لیا۔

 اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اقتدار میں آئے تو معیشت کی بدترین حالت تھی، پہلے دو سالوں میں معیشت کی بحالی کی وجہ سے عوام کو ریلیف نہ دے سکے۔

عمران خان نے ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ لوگوں کے مسائل کا بھی احساس ہے، عوامی ردعمل کا سب سے زیادہ سامنا آپ لوگوں کو رہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ معیشت بحال ہو چکی، اب ہم ترقی کی طرف جارہے ہیں، اس بجٹ کے بعد ملک بھر میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز ہو جائے گی۔

Advertisement

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ہم نے بجٹ میں کمزور طبقے کو ریلیف دینے پر فوکس کیا ہے،12 ایکڑ زمین رکھنے والے کسانوں کو بلاسود قرضے دیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بینک قرضے دینے سے ڈرتے ہیں، اخوت جیسی تنظیموں کے ذریعے قرضے دے رہے ہیں۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماضی میں ہمیشہ اوپر والے طبقے کا سوچ کر بجٹ بنائے گئے، ہمارا فوکس نچلے طبقے پر ہے، کمزور طبقہ خوشحال ہوگا تو ملک اٹھے گا۔ تنخواہ دار طبقے کو بھی ریلیف فراہم کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی اور فوڈ سبسڈی میں اضافہ کررہے ہیں، ہم براہ راست سبسڈی دیں گے تاکہ عام آدمی کو فائدہ پہنچے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمیں متحد ہوکر عالم اسلام کیلئے لڑائی لڑنی ہوگی، خواجہ آصف
شہر قائد میں دھند کا راج، حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود
27 ویں ترمیم : حکومت اور اتحادی جماعتوں کے بڑی بیٹھک آج ہوگی
صدر زرداری سے فضل الرحمان کی اہم ملاقات ، 27 ویں ترمیم پر تفصیلی بات چیت
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر