Advertisement
Advertisement
Advertisement

نظر نہیں آرہا کہ سندھ میں بجٹ کا پیسہ کہاں جاتاہے ، فوادچوہدری

Now Reading:

نظر نہیں آرہا کہ سندھ میں بجٹ کا پیسہ کہاں جاتاہے ، فوادچوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ نظر نہیں آرہا کہ سندھ میں بجٹ کا پیسہ کہاں جاتاہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کوسندھی قوم پرست پارٹی بنادیاہے ، سندھ کوبلدیاتی نظام کی بہت زیادہ ضرورت ہے ، کراچی کی عوام سندھ حکومت سےتنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کراچی کےمسائل کاادراک ہے ، کراچی کے لوگ شکوہ کرتے ہیں کہ ہمارے مسائل حل نہیں ہوئے ، سندھ میں سڑکوں کا براحال ہے ، اسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے ، گھوٹکی اوربدین کے حالات سب کےسامنےہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تیل،گیس ریئلٹی کی مدمیں سب سےزیادہ پیسہ گھوٹکی کوملتاہے ، لیکن گھوٹکی میں بھی ترقی کے کوئی اثار نہیں ، کراچی ملک کا صنعتی مرکز ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اگرسندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوتی تو نمایاں ترقی نظرآتی ، آرٹیکل 140اےپرعملدرآمدنہیں ہورہا ،  حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے زرعی شعبے میں ترقی ہوئی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ٹریکٹر کی فروخت میں 64 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا ، کھاد اور موٹرسائیکلوں کی فروخت میں اضافہ ہورہا ہے ، امیدہے سندھ حکومت اس سال کچھ پیسہ عوام پر لگائےگی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سندھ حکومت ابھی تک پولیس کو ضروری سازوسامان نہیں دےسکی ، اگلا سال پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کاسال ہوگا ، پاکستان میں جدیدترین میڈیا یونیورسٹی بنانے جارہےہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر