Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف گلوبل اسکواڈ کی کپتان مقرر

Now Reading:

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف گلوبل اسکواڈ کی کپتان مقرر
Bismah to lead Women’s Global Development Squad

پاکستان ویمنز  کرکٹ ٹیم کی  کپتان  بسمہ معروف کو آسٹریلیا کے دورے کے لئے ویمن گلوبل ڈویلپمنٹ اسکواڈ (ڈبلیو جی ڈی ایس) کا کپتان مقررکیا گیا ہے۔

آئی سی سی کا گلوبل اسکواڈ آسٹریلیا کا دورہ کرے گا جہاں وہ دورے میں گلوبل اسکواڈ بگ بیش ٹیموں سے میچ کھیلے گا۔

کپتان بسمہ معروف آٹھ ممالک کے کھلاڑیوں پر مشتمل 13 رکنی اسکواڈ کی قیادت کریں گیں جبکہ بسمہ معروف  کی قیادت میں  13  رکنی اسکواڈ  چھ ٹی 20 میچ کھیلے گا ۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سےچوتھےدورہ اعلان کیا گیاہے۔جبکہ یہ دورہ  کرکٹ آسٹریلیا  کےتعاون سے کیا جارہا ہے  ۔ اس سے قبل انگلینڈ میں جولائی 2018 اور جولائی 2019 میں ،جبکہ   آسٹریلیا میں نومبر 2018 میں اس طرح کے دوروں  کا انعقادکیا گیا ہے ،جس کا مقصد کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے  ۔

دوسری جانب گلوبل اسکواڈ کی کپتان مقرر ہونے پر  پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم  کی کپتان بسمہ معروف  کا کہنا ہے کہ گلوبل اسکواڈ کی کپتانی میرے لیے اعزازہے، جبکہ گلوبل اسکواڈ کی کپتانی سے میری کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

Advertisement

 دوسری جانب آئی سی سی ویمنز کے کرکٹ منیجر ہولی کولون  نے کہا ہے کہ ڈبلیو جی ڈی ایس اسکواڈ خواتین کے کھیل کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی ۔

  چھ ٹی ٹوئنٹی میچز کا آغاز 9 اکتوبر سے ہو گا  جبکہ  گلوبل اسکواڈ  کی ٹیم اپنا آخری میچ 14  اکتوبر  کو کھیلے گی ۔

پاکستان ویمنز  کرکٹ ٹیم کی  کپتان بسمہ معروف 103 ون ڈے اور 100 ٹی ٹونٹی میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرچکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اے سی سی اجلاس؛ ٹرافی چاہیے تو کپتان خود آکر لے، محسن نقوی کا بھارت کو دوٹوک جواب
بابر اعظم اور رضوان سمیت تمام قومی کھلاڑیوں کے بین الاقوامی لیگز کے این او سی منسوخ
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ 2025: گوگل نے ڈوڈل بدل ڈالا
ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کا ماتم شروع ہو گیا
شاہد آفریدی کا مودی کو کرارا جواب؛ کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی طیاروں کی تباہی یاد دلادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر