Advertisement
Advertisement
Advertisement

کسان پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا ،عثمان بزدار

Now Reading:

کسان پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا ،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کسان پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کے دور میں کاشت کار خوشحال ہے۔

اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو مزید خوشحال بنائیں گے اور ان کو ریلیف دیں گے ۔

کابینہ اجلاس میں صوبہ پنجاب کے نئے مالی سال 2021-22 کی بجٹ تجاویز اتفاق رائے سے منظور کی گئی۔

Advertisement

اجلاس میں مالیاتی بل 2021 کی بھی منظوری دی گئی۔

پنجاب کابینہ نے صوبائی ملازمین کی تنحواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔

کابینہ اجلاس میں  بورڈ آف ریونیو کی جانب سے زرعی ٹیکس میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے زرعی ٹیکس میں اضافے کی تجویز کو رد کر دیا۔

پنجاب کابینہ نے ورکرز کی کم از کم اجرت میں اضافے کی منظوری دے دی ، ورکرز کی کم از کم اجرت 17500 سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کرنے کا احسن فیصلہ کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے بہترین بجٹ پر صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ محکموں کے افسران کی کارکردگی کی تعریف کی۔

Advertisement

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ترقیاتی بجٹ میں ریکارڈ اضافہ کیا جارہا ہے ، پہلی بار ہر ضلع کا علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج تیار کیا گیا ہے اور بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے کی عوام کی بنیادی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ترجیحات کا تعین کیا گیا ہے ، یہ بجٹ اعدادوشمار کی جادوگری نہیں بلکہ متوازن ترقی پر مبنی حقیقی دستاویزہے۔

انہوں نے کہا کہ نااہل اورناکام اپوزیشن کا کام صرف شور مچانا رہ گیا ہے ، حکومت کے اچھے کاموں پر تنقید برائے تنقید کرنا انہیں زیب نہیں دیتا ، اپوزیشن نے کورونا وباء کے دوران بھی صرف واویلا کیااورعوام کو تنہا چھوڑے رکھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بجٹ اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی سے مسلسل رابطہ رہے گا۔

اجلاس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے57 ویں اور58 ویں اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

اجلاس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور کے60 ویں،61 ویں اور62 ویں اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

Advertisement

سیکرٹری خزانہ کی صوبائی بجٹ اور چیرمین پی اینڈ ڈی کی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے اہم خد و خال کے حوالے سے کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر