پاکستان کو عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے 1 ارب ڈالر قرضہ نہیں ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے مطلوبہ شرائط پوری نہ کرنے اور آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیڈلاک کی وجہ سے قرض نہیں ملے گا۔
ذرائع کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر قرض کی تین اقساط دینی تھیں لیکن اب عالمی بینک پاکستان کو 80 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کرے گا۔
عالمی بینک نے پاکستان کو بجٹ سپورٹ کی مد میں قرض فراہم کرنا تھا ، ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی 30 کروڑ ڈالر کا قرض نہ دینے کا عندیہ دیدیا۔
ذرائع کے مطابق اے ڈی بی نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور معاشی استحکام کیلئے قرض فراہم کرنا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News