Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شعبہ کی ترقی کے لئے عالمی تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے، وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب

Now Reading:

شعبہ کی ترقی کے لئے عالمی تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے، وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب
transport provincial minister

پنجاب کے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے شعبہ کی ترقی کے لئے عالمی تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کی عوام کو معیاری اورماحول دوست سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے نئی بسوں کی خریداری کے حوالے سے پیشرفت پر منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے کی۔

اجلاس میں انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ مکے شعبہ میں ترقی کے حوالے سے جرمنی، چیکو سلواکیہ اور چین ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں کیونکہ یہ ممالک پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں۔

 صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد الرحمن گیلانی کی ذاتی کاوشوں کی بدولت ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے خواہاں ان ممالک کے وفود جلد پنجاب کا دورہ کریں گے۔

اجلاس میں لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے لاہور میں ٹریفک کے مسائل اورنئی بسوں کی خریداری کے حوالے سے مختلف سفارشات پیش کی گئیں۔ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر مریم خاور نے لاہور کے اربن روٹس سے متعلق حکمت عملی پر بریفنگ دی۔

Advertisement

اس موقع پرلاہور کی بڑھتی ہوئی آبادی اور ٹریفک کے مسائل سے متعلق مختلف تجاویز پرتفصیلی غور خوض کیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد الرحمن گیلانی، چیف ایگزیکٹو لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی مریم خاور، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، محکمہ فنانس سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے مختلف شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری کے لیے تجاویز تیار کرلیں
سونے کی قیمت میں زبردست کمی ہوگئی
سرکاری ملازمین کیلئے بُری خبر؛ حکومت کا اہم فیصلہ
مہنگائی سے متعلق پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ متوقع؟ بڑی خوشخبری
سولر سسٹم لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر