
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ منال خان نے اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کا شکریہ ادا کر دیا۔
اداکارہ منال نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکرہ نے فہد مصطفیٰ کی جانب سے گرمیوں کی سوغات آم بھیجنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔
منال خان کی جانب سے شیئر کی گئی اسٹوری میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کے سامنے آم کے ڈبے رکھے ہوئے ہیں۔
[amazonad category=”Mobile”]
منا ل خان کی اسٹوری سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ آم کے ڈبےاُنہیں فہد مصطفیٰ کی جانب سے بھجوائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ فہد مصطفیٰ کی پروڈکشن میں بننے والے دو سپر ہٹ ڈراموں میں منال خان مرکزی کردار ادا کر چکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News