Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کے خواتین کے لباس سے متعلق بیان پر جمائما کا رد عمل

Now Reading:

عمران خان کے خواتین کے لباس سے متعلق بیان پر جمائما کا رد عمل

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان عمران خان کے لباس سے متعلق بیان پر تبصرہ کر دیا۔

 جمائما خان نے لباس سے متعلق بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ خواتین کے لباس میں نہیں۔

 [amazonad category=”Electronics”]

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے انٹرویو میں ایک بار پھر جنسی زیادتی کے واقعات کی ایک وجہ خواتین کے لباس کو قرار دیا  ہے۔

وزیراعظم عمران خان  کے اس بیان نے ایک بار پھر  سوشل میڈیا پر پرانی بحث چھیڑ دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ نے بھی پھر سے اپنی 8 اپریل کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے سعودی عرب میں قیام کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یاد ہے کہ برسوں پہلے سعودی عرب میں تھی تو عبایا اور نقاب پہنی بزرگ خاتون سے ملاقات ہوئی تھی۔

بزرگ خاتون نے اس حقیقت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا تھا کہ جب میں خود کو مکمل ڈھانپ کر باہر نکلتی تھی تو نوجوان پیچھے لگ جاتے تھے اور ہراساں کرتے تھے۔ اس سے چھٹکارہ پانے کے لیے میں نے نقاب ہٹا دیا تاکہ چہرہ نظر آسکے اور لڑکے میری عمر جان لیں۔

جمائما خان نے یہ واقعہ بیان کرنے کے بعد لکھا کہ مسئلہ یہ نہیں ہے کہ خواتین کس طرح کے کپڑے پہنتی ہیں۔

جمائما خان نے رواں برس اپریل میں ہی اپنی ایک اور ٹویٹ میں قرآن کی آیت کا حوالہ بھی دیا تھا جس میں مسلمان مردوں کو نگاہیں نیچی رکھنے اور شرم گاہ کی حفاظت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ جمائما خان نے یہ بھی لکھا کہ میں جس عمران خان کو جانتی تھی وہ کہتے تھے کہ پردہ عورتوں کا نہیں بلکہ مردوں کی نگاہوں کا ہونا چاہیے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر