Advertisement
Advertisement
Advertisement

شیخ رشید نے شہباز شریف کو ڈبل شاہ قرار دے دیا

Now Reading:

شیخ رشید نے شہباز شریف کو ڈبل شاہ قرار دے دیا
shaeikh rasheed

شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہبازشریف ڈبل شاہ نہ بنیں نہ ہی ڈبل گیم کریں، شہبازشریف تم وہ نہیں ہو جو دکھا رہے ہو۔

تفصیلات کے مطا بق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شہباز شریف کی سمجھ نہیں آئی، ڈبل شاہ کا کردار ادا نہ کریں، فضل الرحمان کے اقدامات سے مایوسی پھیل سکتی ہے، اس تحریک سے کشمیر کاز کو نقصان ہوگا، بھارت بارڈر پر چھیڑ چھاڑ کرسکتا ہے، اگر اس تحریک میں بارڈر پر چھیڑ چھاڑ ہوئی تو ذمہ دار مولانا فضل الرحمان ہوگا، یہ سب فضل الرحمان کو آگے کر کے سمجھتے ہیں شاید کوئی راستہ نکل آئے، ایسا نہیں ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے تناظر میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف کی سمجھ نہیں آتی ، وہ کیا چاہ رہے ہیں، انہوں نے نام لیکر کہا شہبازشریف کو آخری بار کہہ رہاہوں ڈبل گیم نہ کھیلو،ڈبل شاہ نہ بنو۔

شیخ رشید کا کہنا تھا عمران خان اگر 6 آدمیوں کو رہا کر دے تو ساری تحریک کا دھڑن تختہ ہو جائے، وزیراعظم اور آرمی چیف پاکستان میں استحکام پیدا کرنے کیلئے ایک لائن پر ہیں، ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے جا رہے ہیں، قومیں حملوں سے نہیں معیشت سے تباہ ہوتی ہیں، جمعیت علماء اسلام ہند نے بھارت میں مودی کی حمایت کی ہے، ختم نبوت میں 3 مرتبہ جیل کاٹی ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے پہلے بھی اپوزیشن کو رسوا کرایا، اب بھی وہ وہی کرنے جارہے ہیں۔ فضل الرحمان کے چاروں مطالبےوزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں پیش کیے،64ارکان کی سیاست ذرا سے فاصلے پر بدل گئی،27اکتوبر میں ابھی4ہفتے ہیں،یہ نہ ہو کچھ چھیڑ چھاڑ ہو جائے،چھیڑ چھاڑ ہوئی تو ملبہ مولانا فضل الرحمان پر گرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر