Advertisement
Advertisement
Advertisement

انسداد دہشتگردی کی جنگ تقریباً جیت چکے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

Now Reading:

انسداد دہشتگردی کی جنگ تقریباً جیت چکے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی کی جنگ تقریباً جیت چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات اور آئی ایس پی آر کی جانب سے مشترکہ نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان  نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریب میں خصوصی  طور پر شریک ہیں۔

یہ اپنی طرز کا پہلا شارٹ فلم فیسٹیول ہے۔ فلم فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد پاکستانی یوتھ میں تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔

فلم فیسٹیول میں ا سٹوڈنٹ ،پروفیشنل اورموبائل فون کیٹگری شامل کی گئی ہیں۔موبائل فون سےبنائی گئی شارٹ فلمز شامل کرنےکامقصد زیادہ سےزیادہ نوجوانوں کو موقع دینا تھا۔

Advertisement

فیسٹیول کی ماسٹرتھیم پاکستان کےبارے میں عمومی تاثر کو حقیقت سےہم آہنگ کرنا ہے۔

نومبر 2020 میں نوجوانوں کو6 مختلف تھیمز دی گئیں۔ نوجوانوں نےثقافتی ،سماجی اور خواتین کے معاشرے میں کردار پر مبنی فلمیں بنائیں۔

Advertisement

وادی سندھ کی تہذیب اورعلاقائی ثقافتوں پربھی شارٹ فلمیں بنائی گئیں۔ اس کے علاوہ  زراعت اورانسان دوستی،جذبہ ایثارپربھی فلمیں بنائی گئیں۔

فلموں میں چھوٹے پیمانے پر صنعتی سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان کو گذشتہ 2دہائیوں سے جنگ کا سامنا رہا ہے ۔ دہشتگردوں نےپاکستان کےتشخص کونقصان پہنچایا ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے۔

انہوں نے کہا کہ   پاکستان کی زیادہ آبادی کا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے،   نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول میں نوجوان شارٹ فلمزبنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر