ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی کی جنگ تقریباً جیت چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات اور آئی ایس پی آر کی جانب سے مشترکہ نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریب میں خصوصی طور پر شریک ہیں۔
یہ اپنی طرز کا پہلا شارٹ فلم فیسٹیول ہے۔ فلم فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد پاکستانی یوتھ میں تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔
فلم فیسٹیول میں ا سٹوڈنٹ ،پروفیشنل اورموبائل فون کیٹگری شامل کی گئی ہیں۔موبائل فون سےبنائی گئی شارٹ فلمز شامل کرنےکامقصد زیادہ سےزیادہ نوجوانوں کو موقع دینا تھا۔
NASFF – 2021 | National Amateur Short Film Festival (NASFF) Awards Ceremony | 26 June 2021 | ISPR https://t.co/qNA0m3TOKs
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 26, 2021
فیسٹیول کی ماسٹرتھیم پاکستان کےبارے میں عمومی تاثر کو حقیقت سےہم آہنگ کرنا ہے۔
نومبر 2020 میں نوجوانوں کو6 مختلف تھیمز دی گئیں۔ نوجوانوں نےثقافتی ،سماجی اور خواتین کے معاشرے میں کردار پر مبنی فلمیں بنائیں۔
وادی سندھ کی تہذیب اورعلاقائی ثقافتوں پربھی شارٹ فلمیں بنائی گئیں۔ اس کے علاوہ زراعت اورانسان دوستی،جذبہ ایثارپربھی فلمیں بنائی گئیں۔
فلموں میں چھوٹے پیمانے پر صنعتی سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان کو گذشتہ 2دہائیوں سے جنگ کا سامنا رہا ہے ۔ دہشتگردوں نےپاکستان کےتشخص کونقصان پہنچایا ہے۔
میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی زیادہ آبادی کا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول میں نوجوان شارٹ فلمزبنائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News