وزیرامورکشمیرعلی امین گنڈاپورنے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان پہلےدن سے بلیک میلنگ کی سیاست کررہے ہیں،مولانااپنی ختم ہونےوالی سیاست کوبچانے کی کوشش کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےعلی امن گنڈاپور کاکہناتھاکہ مولانافضل الرحمان بچوں کو سیاست بچانے کیلئے استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے بطور چئیرمین کشمیرکمیٹی کاکروڑوں کابجٹ استعمال کیا۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ فضل الرحمان جلد پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہوگا۔ہمپاکستان کے خلاف مہم چلانے والوں کوجانتے ہیں،مولاناالیکشن میں شکست کا بدلہ لیناچاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کونوٹس بھیجا ہے،مولاناکی پاکستان کے خلاف مہم کےہمارے پاس شواہد موجود ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت خلاف آزادی مارچ کے شیڈول کا اعلان کیاہےجو کہ 27 اکتوبر کو شروع ہو گا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا۔انہوں نےکہا کہ ریلیاں جب اسلام آباد پہنچے گی تو ڈی چوک پر دھرنا دیا جائے گا۔ اگر حکومت نے رکاوٹیں پیدا کیں تو پلان اے، بی اور سی بھی تیار ہے۔
سیاسی رہنماء و جماعتیں فضل الرحمان کے دھرنےسے تومتفق مگر شرکت کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ شرکت کا فیصلہ پارٹی کریگی جبکہ پیپلزپارٹی رہنما مصطفیٰ کھوکھر نے کہا کہ معاملہ پارٹی کی کور کمیٹی میں ہے۔
جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نے کہا کہ ہمیں دعوت نہیں ملی، نیشنل پارٹی کے رہنماحاصل بزنجو نے کہاکہ گرفتاریاں ہونگی دھرنا نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
