بھارت سمیت دنیا بھر میں اپنے چاہنے والوں کے دلوں پر راج کرنے والی دلکش بالی ووڈ اداکارہ پر یانکا چوپڑا سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پو سٹ کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں شاید یہ ان کا ہر فین جاننا چاہتا ہوگا لیکن یہ جان کر یقیناً آپ کے ہو ش بھی اڑ جائینگے۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق سابقہ مس ورلڈ اور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کےتصاویر اور ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 65 ملین فالوورز ہیں اور وہ اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر ایک تشہیری پوسٹ لگانے کا معاوضہ 4 لاکھ تین ہزار ڈالرز یعنی 3 کروڑ بھارتی روپے (پاکستانی 6 کروڑ روپے سے زائد) وصول کرتی ہیں۔
[amazonad category=”Mobile”]
واضح رہےکہ حال ہی میں سالانہ ہوپر انسٹاگرام رچ لسٹ جاری کی گئی ہے ،جس کے ٹاپ 30 میں دو بھارتی مشہور شخصیات شامل ہیں۔
ان دو شخصیات میں سے ایک اداکارہ پریانکا چوپڑا ہیں جب کہ دوسرے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ہیں۔
یہ دونوں عالمی شہرت یافتہ شخصیات انسٹاگرام پر ایک پوسٹ لگانے کا معاوضہ کروڑو ں میں لیتے ہیں۔

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
