Advertisement
Advertisement
Advertisement

کاش میں بھی 500 سیاسی شخصیات کو جیل بھیج سکتا،عمران خان

Now Reading:

کاش میں بھی 500 سیاسی شخصیات کو جیل بھیج سکتا،عمران خان
Imran Khan Address in China

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کاش میں چینی صدر کی طرح پاکستان میں بھی پانچ سو بد عنوان لوگوں کو جیل میں ڈال سکتا لیکن ہمارے ہاں نظام بہت آہستہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے پاکستان اور چین میں تجارت اور سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا، ہم بھی سیکھ رہے ہیں، چین نے 7 کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر سے نکالا۔

عمران خان نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو چین سے سیکھںا چاہیے کہ بد عنوانی کو کیسے ختم کیا جائے، پاکستان میں ریڈ ٹیپ بھی کرپشن کی ایک وجہ ہے جس سے سرمایہ کاری ملک میں نہیں آتی اور ہم اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ چین کے غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات سے متاثر ہوا، ایک زمانہ تھا کہ جب پاکستان بھی ترقی کی طرف گامزن تھا، چین کے کرپشن کے خلاف اقدامات انتہائی متاثر کن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین نے 400 کے قریب وزرا کی سطح پر لوگوں کو جیل بھیجا، چینی صدر کے اقدامات سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا،پاکستان میں سرمایہ کاری نہ آنے کی بڑی وجہ کرپشن ہے۔ کاش میں چینی صدر کی تقلید کرتے ہوئے 500 سیاسی شخصیات کو جیل بھیج سکتا۔

Advertisement

عمران خان نے کہا کہ ہم بیرونی سرمایہ کاری سے چین کی طرح لوگوں کو غربت سے نکالنا چاہتے ہیں،پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع ہیں کیوں کہ ہم نے آسانیاں پیدا کی ہیں، پاکستان چاہتا ہے کہ چین ٹیکسٹال، آئی ٹی، فنانس، زراعت، سیاحت، میں سرمایہ کاری کرے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ہاں رہائشی گھروں کی شدید قلت ہے، چین اس میں بھی سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا ہےکہ پاکستان میں سیاحت کے لیے بہترین مقامات موجود ہیں، پاکستان میں 5 سال میں 50 لاکھ گھر بنانے کا ارادہ ہے، ہاؤسنگ سیکٹر میں بھی چینی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہیں گے،پچھلی حکومتوں میں مثبت ماحول نہ ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاری نہ ہو سکی، چینی سرمایہ کاروں اور شہریوں کے لیے خصوصی سیکیورٹی فورس تشکیل دی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے تمام بڑے اور اہم شہر فضائی ٹریفک سے منسلک ہیں، آج پاکستان ترقی کے ایسے موڑ پر کھڑا ہے جیسے 1978 میں چین تھا، یقین دلاتا ہوں بڑے سرمایہ کاروں کو وزیر اعظم ہاؤس ڈیل کرے گا، ترقی کے لیے میرٹ کی پالیسی اپنانا ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر