
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے آزاد کشمیر کی سیاست میں حصہ لینےکا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں میں مروں گا تو آپ کو پتہ لگےگا کشمیر کیلئے میری کیا قربانی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ میں نے مقبوضہ کشمیر میں سیاست کی تھی عمران خان کےامیدوار کی حمایت میں پنڈی کی جائیداد نیلام کردوں گا آج پاکستان میں کوئی ہمیں شکست نہیں دے سکتا۔
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے ساتھ آزاد کشمیر جارہا ہوں عمران خان نے مجھے سب سے اہم وزارت دی ہے عمران خان نے کہا کشمیر کو واپس 5 اگست والی پوزیشن پرلانا ہو گا۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ الیکشن سے پہلے کشمیری بچوں کو روزگار دلائیں گے کشمیریوں کے ماتھے سے ووٹ بیچنےکا لیبل ختم کیا مجھ سےعہد کریں کشمیر میں بلے کےنشان پر ووٹ کاسٹ کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News