Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین کے وزیراعظم اورعمران خان کا گرمجوشی کا اندازعظیم دوستی کا مظہر ہے،فردوس عاشق

Now Reading:

چین کے وزیراعظم اورعمران خان کا گرمجوشی کا اندازعظیم دوستی کا مظہر ہے،فردوس عاشق
فردوس

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ اور وزیراعظم عمران خان کا گرمجوشی کا انداز آئرن برادرز کی عظیم دوستی کا مظہر ہے۔

تفصیلات کے مطابق سما جی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی خطے اور دنیا میں ایک مثال اور امن و ترقی کی علامت ہے، عمران خان کا عظیم عوامی ہال آمد پر پرتپاک استقبال گہرے رشتے کا درخشاں باب ہے۔

Advertisement

فردوس عا شق کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں مزید وسعت کا باعث بنے گی، چینی وزیراعظم نے عمران خان کے سی پیک منصوبوں پر تیز رفتاری سے تکمیل کے عزم پر شکریہ ادا کیا ہے، سی پیک اتھارٹی کا قیام اس امر کا ثبوت ہے کہ حکومت سی پیک منصوبوں پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

Advertisement

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا ملاقات میں مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال اور انسانی بحران پر گفتگو اس بات کا آئینہ دار ہے کہ عمران خان ہر محاذ پر کشمیریوں کے حق کیلئے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر