Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوگل کی ویڈیو کانفرنسنگ سروس میٹ میں نئے فیچرز کا اضافہ

Now Reading:

گوگل کی ویڈیو کانفرنسنگ سروس میٹ میں نئے فیچرز کا اضافہ

گوگل کی ویڈیو کانفرنسنگ سروس میٹ میں چند نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپس میں گوگل میٹ کے لئے نئے ویڈیوز فلٹرز، ایفیکٹس اور اے آر ماسکس کا اضافہ کیا گیا ہے۔

[amazonad category=”Electronics”]

گوگل کی جانب سے ٹوئٹر پر اس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ان فیچرز کی مدد سے صارفین اپنی ویڈیو کال فیڈ میں اسپارکل آئیکون کو استعمال کرسکیں گے۔

اس کے علاوہ ان میں سے بیشتر فیچرز ان صارفین کو دستیاب ہوں گے جن کا پرسنل جی میل اکاؤنٹ ہوگا تاہم ورک اسپیس استعمال کرنے والے بھی کسی حد تک ان کو استعمال کرسکیں گے۔

Advertisement

نائن ٹو فائیو گوگل کی ایک رپورٹ کے مطابق ان ویڈیو ایفیکٹس کو متعارف کرانے کا مقصد کاروباری اور بزنس صارفین سے توجہ ہٹا کر عام صارفین کو اس سروس کی جانب کھینچنا ہے۔

خیال رہے کہ گوگل میٹ کو گزشتہ سال پرسنل گوگل اکاؤنٹس رکھنے والوں کے لئے مفت کردیا گیا تھا۔

Advertisement

گزشتہ چند ماہ کے دوران گوگل میٹ میں متعدد فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں اور اس کو بہتر بھی کیا گیا ہے۔

حال ہی میں ہینڈ رائزنگ فیچر کو بھی ایک نئی اپ ڈیٹ سے بہتر بنایا گیا تھا۔

اپریل میں گوگل میٹ کے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لئے یوزر انٹرفیس کو بدلا گیا جبکہ نئے فیچرز کا اضافہ بھی کیا گیا تھا۔

ان فیچرز کے تحت اگر کوئی صارف اسکرین پر خود کو نہیں دیکھنا چاہتا تو اب میٹ میں صارف کی اپنی ویڈیو فیڈ کو ہائیڈ یا منیمائز کیا جاسکتا ہے اور اگر اپنی آنکھوں کو دیکھنا چاہتے ہیں تو گرڈ میں اپنی فیڈ کو پن کرسکتے ہیں۔

گوگل کے مطابق بہت جلد صارفین کو میٹ کالز کے دوران سیلف فیڈ ٹرن آف کرنے کا آپشن بھی فراہم کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین نے خلائی بستی کا خاکہ پیش کردیا
انسٹاگرام میں 4 بہترین فیچرز متعارف
جُھنڈ کیساتھ اڑنے کی صلاحیت رکھنے والی روبوٹک مکھی
ڈیپ فیک ویڈیوز کی روک تھام کیلئے گوگل کا بڑا اقدام
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کا معاملہ؛ پی ٹی اے کا حیران کن جواب آگیا
ایکس (ٹوئٹر) میں اب کیا تبدیلی کی جارہی ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر