Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کی کل کارکردگی جھوٹ، بدزبانی، بد کلامی، بد اخلاقی ہے، مریم اورنگزیب

Now Reading:

عمران خان کی کل کارکردگی جھوٹ، بدزبانی، بد کلامی، بد اخلاقی ہے، مریم اورنگزیب
مریم

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کل کارکردگی جھوٹ، بدزبانی، بد کلامی، بد اخلاقی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عمران صاحب  3 سال میڈیا، سیاسی مخالفین کو جیل میں ڈالنے پر آپ کی توجہ نہ ہوتی تو آج نواز شریف کی تختیاں اکھاڑنے کی ضرورت نہ پڑتی، عمران صاحب کی کارکردگی نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبے پر نئی تختیاں لگانا اورپرانی اکھاڑنا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ عمران صاحب کی کارکردگی نوازشریف کڈنی ہسپتال کا نام بدلنا ہے،سوات میں گردوں کے علاج کا ہسپتال سرکاری وسائل سے تعمیر نہیں ہوا تھا اس ہسپتال کی تعمیر نجی عطیات کے ذریعے ہوئی تھی، کاروباری افراد، مخیرحضرات، شخصیات، شہریوں، سرکاری ملازمین نے انفرادی حیثیت میں فنڈز دئیے تھے۔

مسلم ملیگ ن کی ترجمان نے کہا ہے کہ بدترین سیلاب کے بعد 2010 میں یہ ہسپتال تعمیر کرنے کا فیصلہ ہوا تھا، یہ ایک ٹرسٹ ہسپتال ہے، ہسپتال کی تعمیر میں کوششوں پر نوازشریف کے نام پر اس ہسپتال کا نام رکھا گیا تھا، افسوس چھوٹی گھٹیا ذہنیت عوام کی خدمت میں ناکامی پر کم ظرف حرکتیں کرتی ہے۔

 مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الزامات کا بیانیہ عدالتوں میں تباہ ہو گیا ہے یہ بے بسی کی وجہ ہے کہ سیاسی مخالفین کو گالیاں دو اور بدزبانی کرو، عمران صاحب کے ’پلے نئیں دھیلہ‘ اس لئے نواز شریف اور شہباز شریف کے نام کی تختیاں بدلو۔

Advertisement

انھوں نے سوال پوچھتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب ایٹمی پروگرام سے نواز شریف کا نام کیسے مٹاو گے؟، عمران صاحب ملک بھر میں موٹر ویز بجلی ، گیس اور ایل این جی کے منصوبوں سے کیسے تختیاں اتاروگے ؟، عمران صاحب سی پیک پر نوازشریف کالکھا نام کیسے ہٹاو گے ؟، عمران صاحب عوام کے لئے سستی چینی ، گیس، لوڈ شیڈنگ سے نجات پر سے نواز شریف کا نام کیسے مٹاو گے؟ عمران صاحب شوکت خانم ہسپتال کا افتتاح بھی نوازشریف نے کیا تھا، کیا اس کا نام بھی بدلو گے؟گر ا کر پھر بناو گے؟

مریم اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ عمران صاحب منصوبوں پر تختیاں اہم نہیں ہوتیں بلکہ خدمت کا جذبہ انسان کے عمل اور نیت میں جھلکتا ہے، نوازشریف اور شہبازشریف نے دن رات پاکستان کے عوام کی خدمت کی ہے، بائیس کروڑ عوام کے دل میں نوازشریف اور شہبازشریف کی خدمت کی تختیاں لگی ہوئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر