
بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ کی صورت میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی مسلسل جاری ہے۔
بھارتی فوج نےایل او سی کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سپاہی نعمت ولی شہید جبکہ دو خواتین زخمی ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطا بق پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے برو ھ اورچری کوٹ سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے جوان نعمت ولی شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین زخمی ہوئی ہیں جن کا تعلق سریاں گاؤں سے ہے جبکہ ایل او سی کے سیکٹرز پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور کارروائی کی ہے۔
آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا ہے اور بھارتی فوجیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ہی بھارتی ناظم الامور گورو آہلو والیا کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی فوج کی سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں پر احتجاجی مراسلہ دیا گیا تھا۔
دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ بھارتی فوج نے 6 اور 7 اکتوبر کو ایل او سی پر شہری آبادی پر فائرنگ کی، ایل او سی کے چری کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 69 سالہ نذیراں بی بی شہید ہوئیں جبکہ 3 معصوم شہری زخمی ہوئے۔
دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فوج ایل او سی پر شہری آبادی کو خود کار اسلحے سے نشانہ بنا رہی ہے، بھارت کی طرف سے سال 2017 سےجنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News