Advertisement
Advertisement
Advertisement

انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرِ اعظم

Now Reading:

انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرِ اعظم
وزیر اعظم

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لئے وفاق کی جانب سے فراہم کیے جانے والے فنڈز کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں انضمام شدہ علاقوں میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔

Advertisement

اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ انضمام شدہ علاقوں کی آبادی ملکی آبادی کا تقریباً 2.4فیصد ہے جس کے اعتبار سے این ایف سی ایوارڈ میں انضمام شدہ علاقوں کا حصہ تقریباً 80ارب روپے بنتا ہے جبکہ وفاق کی جانب سے اس وقت 4فیصد کے اعتبار سے ادائیگیاں کی جا رہی ہیں۔

[amazonad category=”Mobile”]

بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ مالی سال 2021-22کے بجٹ میں انضمام شدہ علاقوں کی مد میں صوبہ خیبرپختونخواہ کے لئے تقریبا130ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

بریفنگ دہتے ہوئے یہ بھی کہا گیا کہ انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لئے وفاق کی جانب سے سابقہ قبائلی علاقوں کی عوام سے کیے گئے وعدوں کو مکمل طور پر پورا کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ انضمام سے پہلے84ارب ادا کیے جا رہے تھے جبکہ انضمام کے بعد 146ارب ادائیگیاں کی جا رہی ہیں۔

Advertisement

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انضمام شدہ علاقوں کی عوام نے ملک کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جن کو ہم انتہائی قدر کرتے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے صوبوں پر زور دیا کہ انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کے وعدے کی تکمیل کے حوالے سے صوبے اپنا حصہ ڈالیں تاکہ تعمیر و ترقی کے عمل کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

اجلاس میں وزیرِ خزانہ شوکت ترین، وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، معاون خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود، وزیرِ خزانہ کے پی تیمور سلیم جھگڑا،  سیکرٹری خزانہ و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر