Advertisement
Advertisement
Advertisement

کسی کو بھی اس بار الیکشن میں ووٹ اغوا نہیں کرنے دیں گے، مریم اورنگزیب

Now Reading:

کسی کو بھی اس بار الیکشن میں ووٹ اغوا نہیں کرنے دیں گے، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کسی کو بھی اس بار الیکشن میں ووٹ اغوا نہیں کرنے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کے دن مانیٹیرنگ کی حکمت عملی تیار کر لی ہے جبکہ مانیٹرنگ ٹیموں کے علاوہ قانونی امداد کے لیے لیگل ٹیمز بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے ٹویٹ میں کہا کہ پارٹی رہنماوں اور کارکنان کوالیکشن ڈے مانیٹرنگ کے لئے ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ الیکشن کے دن 24 گھنٹے مانیٹرنگ کرنے کے لیئے ایک مرکزی سپیشل مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا ہے تاکہ ووٹ چوری کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جائے۔ پارٹی کے رہنما اور کارکنان اپنے اپنے علاقوں میں تمام صورتحال سے مانیٹرنگ سیل کو آگاہ رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پورے آزاد جموں وکشمیر میں انتخابات کے دن نگرانی کے لئے مبصر ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں،کسی کو بھی اس بار الیکشن میں ووٹ اغوا نہیں کرنے دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر