Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ ماورا کی اپنے بہنوئی پر ساتھی اداکار امیر گیلانی کو ترجیح

Now Reading:

اداکارہ ماورا کی اپنے بہنوئی پر ساتھی اداکار امیر گیلانی کو ترجیح

شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماورا حسین نے اپنے بہنوئی فرحان سعید پر اپنے ساتھی اداکار امیر گیلانی کو ترجیح دے دی۔

گزشتہ دنوں ماورا حسین نے اپنے ساتھی اداکار اور بہترین دوست امیر گیلانی کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے میزبان واسع چوہدری کے مختلف سوالات کے جواب دیے۔

شو کے دوران میزبان نے ماورا حسین کو ایک صورتحال دی کہ  آپ کی کشتی ڈوب رہی ہے اور آپ کے پاس زندگی بچانے کے لئے صرف دو جیکٹس ہیں جس میں سے ایک آپ خود پہن لیں گی۔

واسع چوہدری نے پوچھا کہ آپ دوسری جیکٹ سے کس کی زندگی بچائیں گی، فرحان سعید، ہمایوں سعید یا امیر گیلانی؟

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ماورا حسین نے کہا کہ میں دوسری جیکٹ سے امیر گیلانی کو ڈوبنے سے بچاؤں گی۔

Advertisement

ماورا حسین کا جواب سُن کر امیر گیلانی شرمانے لگے جبکہ واسع چوہدری حیران ہوگئے۔

واضح رہے کہ امیر گیلانی نے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’ثبات‘ میں ماورا حسین کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر