پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و میزبان ندا یاسر تنقید کی زد میں آگئیں۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ندا یاسر کی پوسٹ پر ایک صارف نے اداکارہ و میزبان ندا یاسر کی تصویر پر شوخ رنگ پہننے پر صارف نے اداکارہ پر تنقید کر دی۔

ایک صارف نے کمنٹ میں طنز کرتے ہوئے لکھا کہ بُڑھاپے میں آکر ہی شوخ و چنچل رنگ پہننے کا دل کرتا ہے، میری ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں۔
صارف کے کمنٹ پر ندا یاسر نے جواب دیا کہ عمر صرف ایک ہندسے سے زیادہ کچھ نہیں ہے، مجھے عمر ڈھلنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے تو لہذا آپ بھی منفی سوچ رکھنے سے گریز کریں۔
اداکارہ ندا یاسر نے مزید کہا کہ انہیں شوخ رنگ بہت پسند ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
