Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ کا خلائی سفر کرنے والی ارب پتی شخصیات کو خلا باز ماننے سے انکار

Now Reading:

امریکہ کا خلائی سفر کرنے والی ارب پتی شخصیات کو خلا باز ماننے سے انکار
خلا باز

امریکہ کی جانب سے خلائی سفر کرنے والی ارب پتی شخصیات کو خلا باز ماننے سے انکار کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق حال ہی میں امریکہ نے خلا باز کہلائے جانے والوں کے قوائد اور ضوابط میں تبدیلی کی ہے جس کے بعد  دنیا کی امیر ترین شخصیت اور  آن لائن کمپنی ایمازون کے بانی جیف بیزوس اور برطانوی تاجر رچرڈ برنیسن کو خلاباز ماننے سے انکار کردیا ہے۔

امریکہ کے خلا باز کہلانے کے نئے  قوائد کے مطابق اب خلاباز  کہلانے کے خواہاں افراد کے لئے ضروری ہے کہ وہ راکٹ کو بحفاظت خلا تک لے جانے والے عملے کا حصہ ہوں اور اور خلائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے انہوں نے کردار ادا کیا ہو۔

خلا باز کی اس نئی تعریف کے بعد امریکی حکومت کی نظر میں جیف بیزوس اور رچرڈ برینسن خلا نورد نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ  ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے 20 جولائی کو اپنے بھائی، ولی فنک،  18 سالہ طالب علم اور ایک خاتون کے ہمراہ بلیو اوریجن کے راکٹ میں خلا تک کا سفر دس منٹ دس سیکنڈ میں مکمل کیا تھا۔

Advertisement

11 جولائی کو ارب پتی برطانوی تاجر رچرڈ برینسن تین دیگر مسافروں اور دو پائلٹس کے ہمراہ اپنی کمپنی ورجن گلیکٹک کے راکٹ پر  خلائی سفر کے بعد زمین پر واپس آئے تھے۔

اس سے قبل صرف پروفیشنل خلا باز ہی خلا میں جاتے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر