Advertisement
Advertisement
Advertisement

نادیہ حسین کی مولانا طارق جمیل کو لائیو سیشن کی دعوت

Now Reading:

نادیہ حسین کی مولانا طارق جمیل کو لائیو سیشن کی دعوت

اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو لائیو سیشن میں آنے کی دعوت دے دی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر مولانا طارق جمیل کو بھیجے گئے پیغامات کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Nadia Hussain Khan (@nadiahussain_khan)

Advertisement

اسکرین شاٹ میں نادیہ حسین نے مولانا طارق جمیل کو بھیجے گئے پیغامات میں سب سے پہلے ان کی کراچی آؤٹ لیٹ کے افتتاح میں نہ آنے پر معذرت کی۔

اپنے پیغام میں نادیہ حسین نے کہا کہ آپ کی ایک ویڈیو دیکھی جس میں آپ حوروں سے متعلق بیان دے رہے ہیں ، مجھے اس حوالے سے آپ سے انسٹاگرام لائیو سیشن میں بات کرنی ہے۔

اداکارہ نے لکھا ہے کہ میری اوقات نہیں میں آپ سے بحث کروں، بس کچھ سوالات کے جوابات کی وضاحت چاہتی ہوں۔

اسکرین شاٹ کے ساتھ اداکارہ کی جانب سے ایک کیپشن بھی درج کیا گیا ہے جس میں انہوں نے مداحوں سے مولانا طارق جمیل سے بات کرنے کے حوالے سے مدد طلب کی ہے۔

Advertisement

نادیہ حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ برائے مہربانی مولانا طارق جمیل سے میری پوسٹ کی گئی ویڈیو سے متعلق لائیو سیشن گفتگو کے لئے میری مدد کریں۔

ادکارہ کا کہنا ہے کہ میرا ارادہ کسی بھی قسم کا تنازع پیدا کرنا نہیں تھا، میں صرف جنت میں ملنے والی حوروں سے متعلق وضاحت چاہتی ہوں، برائے مہربانی اس پوسٹ کو شیئر کریں تاکہ مولانا طارق جمیل  مجھے اپنے قیمتی وقت میں سے چند منٹ دے سکیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ کی پوسٹ پر مولانا طارق جمیل کی جانب سے اب تک  کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر