ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خواتین میں ہڈیوں کی کمزوری اور ان کے ٹوٹنے کے خطرات کا تعلق ذہنی صحت سے ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یاداشت، کسی چیز پر فوکس کرنا اور نئی چیزیں سیکھنے کا تعلق ذہنی صحت سے ہوتا ہے اگر اس میں کمی آئے تو اس کے نتیجے میں خواتین میں ہڈیوں کی کمزوری کی بیماری عود کرآتی ہے۔
اس تحقیق کے نتائج جرنل آف بون اینڈ منرل ریسرچ میں شائع ہوئے ہیں، اور یہ تحقیق گروان انسٹیٹوٹ آف میڈیکل ریسرچ کے محققین نے کی۔
اس تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ مردوں میں ہڈیوں کی کمزوری اور ذہنی صحت میں تعلق بہت ہی کم ہے۔
واضح رہے کہ 65 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد پر 16 برس تک یہ تحقیق کی گئی جس کے نتیجے میں مذکورہ بالا نتائج سامنے آئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News