وزیراعظم عمران خان نے آزادکشمیر کے انتخابات کے دوران تحریک انصاف کے دو کارکنان کی ہلاکت پردکھ کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ گزشتہ روز آزاد جموں کشمیر کے انتخابات کے دوران ہمارے دو کارکنان ظہیر احمد اور رمضان ، دونوں جو آپس میں کزنز تھے ان کے قتل پر بہت افسوس ہے۔
آزادجموں وکشمیر کے کل کے انتخاب کے دوران ہمارے دو حامیوں، ظہیر احمد اور رمضان جو باہم کزنز تھے، کے قتل پر رنجیدہ ہوں۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔ میں نے آئی جی کو قاتلوں کی فوری گرفتاری اور لواحقین سے بھرپور اظہارِ ہمدردی کی ہدایات دی ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 26, 2021
اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مقتول کارکنوں کےاہلخانہ سےتعزیت کا اظہار کرتا ہوں، میں نے آئی جی کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر قاتلوں کو پکڑیں اور اہل خانہ سے تعزیت کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
