Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیشنل ٹی 20 کپ، سرفراز احمد کپتانی سے دستبردار

Now Reading:

نیشنل ٹی 20 کپ، سرفراز احمد کپتانی سے دستبردار
Sarfraz leave Sindh Captaincy

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سندھ کی قیادت سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

پی پی سی بی کے مطابق سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں سندھ کی قیادت سے انکار کردیا۔

سندھ ٹیم کے مینیجراعظم خان نے بھی سرفراز احمد کی ابتدائی میچز سے بطور کپتان دستبردار ہونے کی تصدیق کی ہے۔

سرفرازاحمد کے انکار کے بعد سندھ کی ٹیم نے فیصل آباد اقبال سٹیڈیم میں شروع ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لئے اسد شفیق کو کپتان مقرر کیا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے ٹیم انتظامیہ کو بتایا کہ ٹورنامنٹ میں کپتانی نہیں کرنا چاہتا اور عام کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلوں گا۔

Advertisement

سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ میں عام کھلاڑی کی حیثیت سے بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ پر توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 13سے 24 اکتوبر تک فیصل آباد میں کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی رنر اپ ٹیم کو 25 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
پاکستان اور افغانستان کا اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میچ بغیر گول کے برابر
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز: کمنٹری پینل میں کون کون شامل؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ بدل دی، دنیا کا پہلا فٹبالر جس کی دولت اربوں میں جا پہنچی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر