Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ کے صوفی بز رگ شاہ عبداللطیف کا 276واں عرس

Now Reading:

سندھ کے صوفی بز رگ شاہ عبداللطیف کا 276واں عرس
shah abdul latif

عظیم بزرگ شاعر حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 276 ویں عرس کا آغاز ہوگیاہے  ۔ سندھ دھرتی کے عظیم بزرگ اور صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کا سالانہ تین روزہ عرس بھٹ شاہ میں اسلامی سال کے دوسرے مہینے صفر کی 14 تاریخ کو شروع ہوتا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع مٹیاری کے شہر بھٹ شاہ میں حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے ۔ملک بھر سے ان کے چاہنے والے مزار پر حاضری دے رہے ہیں اور آپ کا کلام سن کر دلی سکون پا رہے ہیں۔ عرس کی تقریبات کا آغا ز   گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزار پر پھول رکھے اور چادر چڑھائی۔

حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی 1689 میں ضلع مٹیاری کی تحصیل ہالہ حویلی میں پیدا ہوئے، آپ نے محبت، احترام انسانیت اور خداوند کریم کی وحدانیت کے آفاقی پیغام کو اپنی منفرد شاعری کے ذریعے دنیا بھر میں پھیلایا۔

شاہ لطیف کی شاعری کا رسالہ 30 بابوں پر مشتمل ہے، شاہ لطیف کے شاعری کے کتاب کوشاہ کا رسالہ  ( شاہ جو  رسالو) اور اس میں شامل بابوں کے شاہ کے سر کہا جاتا ہے، شاہ بھٹائی کے رسالے میں موجود شاعری کے تمام بابوں کے نام خواتین سے منسوب ہیں۔

تصوف اور محبت کے لازوال جذبے سے سرشار حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کا صوفیانہ کلام آج بھی اتنا ہی پسند کیا جاتا ہے جیسے برسوں پہلے سنا جاتا تھا۔

Advertisement

شاہ عبدالطیف بھٹائی کے سہ روزہ عرس میں گھڑ سواری، صنعتی و ثقافتی نمائش اور ادبی محافل بھی سجائی جائیں گی۔

شاہ لطیف کو نہ صرف سندھ بھر میں خصوصی اور منفرد اہمیت حاصل ہے، بلکہ دنیا بھر میں تصوف سے وابستہ لوگ بھی شاہ لطیف کے عرس پر آتے ہیں۔

عرس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے  آنے وا لے زائرین    کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے   گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر