Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت یورپی یونین کیساتھ بہتر تعلقات کو فروغ دے گی، ملکہ برطانیہ

Now Reading:

حکومت یورپی یونین کیساتھ بہتر تعلقات کو فروغ دے گی، ملکہ برطانیہ
Queen Elizabeth Speech

ملکہ برطانیہ الزبتھ نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت یورپی یونین سےبہترتعلقات کیلیے کام کرے گی۔

 تفصیلات کے مطابق ملکہ الزبتھ دوئم نے برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی حکومت عالمی امور میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت برطانیہ ماحول کے تحفظ کے لیے پرعزم ہےاور یہاں رہنےوالےیورپی معمول کےمطابق برطانیہ کا حصہ ہوں گے۔

اس موقع پر برطانوی دارالعلوم میں وزیراعظم بورس جونسن سمیت دیگراراکین پارلیمنٹ بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ مڈلٹن پانچ روزہ دورہ پر پاکستان آرہے ہیں، برطانوی ہائی کمیشن پریس سیکشن کی جانب سے درجنوں پاکستانی صحافیوں پرتحفظات کا اظہارکرتے ہوئےنجی میڈیا کوکوریج سے روک دیا گیا ہے۔

Advertisement

برطانوی ہائی کمیشن کی پریس سیکشن کی جانب سےپاکستانی صحافیوں کی انکوائری کے بعد گنے چنے صحافیوں کو برطانوی جوڑے کی آمد پر کوریج کیلئے دعوت نامے جاری کیے گئے ہے۔

برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا یہ پہلا باضابطہ سرکاری دورہ پاکستان ہوگا جو پاک برطانیہ تعلقات کو مزید فروغ دے گا، برطانیہ کا شاہی جوڑا لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں کا دورہ کرے گا۔

شاہی جوڑا پاکستان کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد برطانوی اور پاکستانی عسکری حکام سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔
اس سے قبل شاہی رہائش گاہ کینسنگٹن پیلس کی جانب سے بھی پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے دورہ پاکستان کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

یاد رہے کہ شاہی جوڑے کےدورے کی درخواست برطانوی وزارت خارجہ اور دولت مشترکہ کے دفتر کی جانب سے کی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا سے ناپید ہونے والے پرندے کے نایاب ’’ پر‘‘ کی حیران کن قیمت، نیلام کر دیا گیا
ٹرمپ کا چین پر سو فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
غزہ امن معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کیلئے تاریخی، چین کودنیا کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، ٹرمپ
نوبل انعام کا وقار ختم ہوچکا، امن کیلئے کچھ نہ کرنے والوں کو نوازا گیا، پیوٹن
میلانیا ٹرمپ اور پیوٹن میں رابطے بڑھنے لگے ، ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار
ماریا کورینا نے اپنا نوبیل امن ایوارڈ صدر ٹرمپ کے نام کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر