Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف بھارتی اداکارہ فحش ویڈیوز بنوانے کے الزام میں گرفتار

Now Reading:

معروف بھارتی اداکارہ فحش ویڈیوز بنوانے کے الزام میں گرفتار

معروف بھارتی اداکارہ لڑکیوں کو ماڈلنگ کا جھانسا دے کر فحش ویڈیوز بنانے کے الزام میں گرفتار ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی اداکارہ اور ان کے ساتھی نے ماڈلنگ کا جھانسا دے کر فحش ویڈیوز بنانے  کے لیے مختلف لڑکیوں کو مجبور کیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکیوں کا کہنا ہے کہ نندیتا دتہ اور مینک گھوش نے او ٹی ٹی پر شہرت کا جھانسا دے کر نیو ٹاؤن ہوٹل میں فحش ویڈیوز بنانے پر مجبور کیا

اس حوالے سے  پولیس نے بھارتی اداکارہ و ماڈل نندیتا دتہ کو لڑکیوں سے فحش ویڈیوز بنوانے کے الزام میں ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے ریاست بنگال کے مغربی علاقے ڈم ڈم میں ایک گھر پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے اداکارہ و ماڈل نندیتا دتہ اور ساتھی مینک گھوش کو حراست میں لے لیا۔

Advertisement

خیال رہے پولیس نے دو متاثرہ لڑکیوں کی شکایت پر کارروائی کی۔

پولیس کے مطابق نندتیا دتہ اور مینک گھوش ماڈل بننے کی خواہش مند لڑکیوں کو ماڈلنگ اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر آنے کا جھانسا دے کر ان سے غیر اخلاقی ویڈیوز بنوانے میں ملوث ہیں۔

اس کیس کے حوالے سے بڈھن نگر پولیس کمیشنریٹ کا کہنا ہے کہ نندیتا دتہ اور مینک گھوش کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فحش ویڈیوز کی شوٹنگ کے لیے ٹھکانوں کا بھی پتا لگایا جائے گا۔

بڈھن نگر پولیس کمیشنریٹ نے مزید کہا کہ اداکارہ اور ساتھی سے فحش ویڈیوز فروخت کرنے کے حوالے سے بھی تفتیش کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر