Advertisement
Advertisement
Advertisement

چینی اداکار کو دیوار چین پر رقص کرنا مشکل پڑ گیا

Now Reading:

چینی اداکار کو دیوار چین پر رقص کرنا مشکل پڑ گیا

چینی اداکار ین شیاؤتیان کو دیوارِ چین پر رقص کرتے ہوئے  ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا۔

سوشل مڈیا پر اداکار کے رقص کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے  شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 ین شیاؤتیان جنہوں نے متعدد ٹیلی ویژن شوز میں کام کیا ہے، فوراً ہی  اپنے اس نامناسب رویے پر معذرت کرلی۔

اداکار کو اس سے قبل بھی ایک ویڈیو میں رقص کرتا دیکھا جاسکتا ہے۔

مقامی حکام کے مطابق  ین شیاؤتیان ایک کیمرہ مین سمیت چار افراد کی ٹیم کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے لئے دیوارِ  چین گئے تھے۔

 فوٹیج میں دیکھا گیا کہ اداکار دیوارِ چین کے ایک حصے پر کھڑے چار لوگوں کے ساتھ رقص کر رہے ہیں۔

Advertisement

حکام کا کہنا ہے کہ اداکار ایک سیاح کے طور پر دیوارِچین کے مقام پر گئے جبکہ ان کی جانب سے میوزک ویڈیو شوٹ کرنے کے حوالے سے وہاں موجود حکام کو کچھ نہیں بتایا گیا تھا۔

رقص کی ویڈیو  مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی جس کے بعد  ثقافتی ورثے کی بے عزتی کرنے پر  صارفین میں شدید غم و غصہ پیدا ہوگیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ اداکار کو اس عظیم دیوارکا کوئی احترام نہیں، دوسرے صارف نے لکھا کہ یہاں تک کہ ایک چھوٹا بچہ بھی جانتا ہے کہ  قدیم ورثے کا احترام کرنا چاہئیے  لیکن  ین شیاؤتیان کو اس کا کوئی خیال نہیں۔

صارفین کی جانب سے تنقید کے بعد اداکار نے نے سوشل میڈیا پر  اپنے 6.7 ملین فالوورز سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ان کے اس عمل  نے عوام کے لئے ایک غلط مثال قائم کی جس پر وہ معذرت خواہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر